ٹاپ سٹوریز
مظاہر نقوی کے خلاف کیس، جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست قابل قبول نہیں، عدالتی آرڈر
سابق جج مظاہر علی اکبرنقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے کے مطابق عدالت نے درخواست گزار جج کے وکیل کو اس نکتے پر سنا کہ کیا کونسل میں شکایت کنندگان مذکورہ کیس میں فریق بنایا جا سکتا ہے،عدالت سمجھتی ہے کہ جوڈیشل کونسل میں جج کے خلاف شکایت کنندگان موجودہ کیس میں فریق ہیں۔
آرڈر میں کہا گیا کہ شکایات کو بدنیتی پر مبنی اسی صورت قرار دیا جا سکتا ہے اگر شکایت کنندگان کو فریق بنایا جائے، وکیل مخدوم علی خان نے دوران سماعت حکم امتناع کے لیے افتخار چودھری کیس کا حوالہ دیا،15 دسمبر 2023 کو مخدوم علی خان نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا،عدالت نے درخواست گزار جج کے وکیل کی استدعا پر کیس 8 جنوری 2024 تک ملتوی کیا،8 جنوری تک وکیل درخواست گزار نے تحریری اعتراضات جمع کرانے کی بجائے اپنے اعتراضات واپس لے لیے۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ درخواست گزار جج کے وکیل نے کونسل میں شکایت کنندگان کو فریق بنانے کی مخالفت کی،درخواست گزار کے وکیل نے جس کیس کا حوالہ دیا مذکورہ کیس پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا،موجودہ حالات میں جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست قابلِ قبول نہیں۔
حکمنامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے ترمیم شدہ درخواست کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی