ٹاپ سٹوریز

مظاہر نقوی کے خلاف کیس، جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست قابل قبول نہیں، عدالتی آرڈر

Published

on

سابق جج مظاہر علی اکبرنقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

حکم نامے  کے مطابق عدالت نے درخواست گزار جج کے وکیل کو اس نکتے پر سنا کہ کیا کونسل میں شکایت کنندگان مذکورہ کیس میں فریق بنایا جا سکتا ہے،عدالت سمجھتی ہے کہ جوڈیشل کونسل میں جج کے خلاف شکایت کنندگان موجودہ کیس میں فریق ہیں۔

آرڈر میں کہا گیا کہ شکایات کو بدنیتی پر مبنی اسی صورت قرار دیا جا سکتا ہے اگر شکایت کنندگان کو فریق بنایا جائے، وکیل مخدوم علی خان نے دوران سماعت حکم امتناع کے لیے افتخار چودھری کیس کا حوالہ دیا،15 دسمبر 2023 کو مخدوم علی خان نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا،عدالت نے درخواست گزار جج کے وکیل کی استدعا پر کیس 8 جنوری 2024 تک ملتوی کیا،8 جنوری تک وکیل درخواست گزار نے تحریری اعتراضات جمع کرانے کی بجائے اپنے اعتراضات واپس لے لیے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ درخواست گزار جج کے وکیل نے کونسل میں شکایت کنندگان کو فریق بنانے کی مخالفت کی،درخواست گزار کے وکیل نے جس کیس کا حوالہ دیا مذکورہ کیس پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا،موجودہ حالات میں جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست قابلِ قبول نہیں۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے ترمیم شدہ درخواست کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version