پاکستان
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر عدالت میں پیش
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سی پی او راولپنڈی کی عدم پیشی پر عدالت شدید برہم قرار دیا کہ کل پیش نہ ہوئے تو اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ درخواست گزار وکیل ایمان مزاری نے پولیس کی جانب سے درج مقدمہ پر اعتراض عائد کر دیا، عدالت نے مزید سماعت کل جمعرات تک ملتوی کردی۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، صدر بیرونی پولیس اور متعلقہ ایس پی نبیل کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی زبیر خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ سی پی او راولپنڈی کہاں ہیں؟ جس پر عدالت میں موجود پولیس افسر نے بتایا کہ بین الاقوامی وفد آیا ہوا ہے سی پی او راولپنڈی وہاں مصروف ہیں۔ جس پر سی پی او راولپنڈی کی عدم موجودگی پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو کل صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ محمد اکرم کے لاپتہ ہونے سے متعلق مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں محمد اکرم کے حوالے سے درج مقدمے کی کاپی فراہم نہیں کی گئی،عدالتی حکم پر مقدمے کی کاپی درخواست گزار کی وکیل کو فراہم کر دی گئی۔
وکیل ایمان مزاری نے مقدمے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ محمد اکرم کو 14 اگست کو اٹھایا گیا جبکہ مقدمے پر تاریخ 19 اگست ڈالی گئی ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ پولیس نے پہلے مقدمہ کیوں نہیں درج کیا؟ جس پر ایس پی صدر نے عدالت کو بتایا کہ محمد اکرم کے حوالے سے ہم نے جیل انتظامیہ کو تحریری طور پر لکھا تھا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جیل انتظامیہ مدہوش ہے اور پولیس میچ دیکھ رہی ہے، اداروں اور افسران کو وردی کی تعظیم کرنا ہوگی۔ پولیس افسران نے عدالت کو یقین دھانی کرائی کہ سی پی او راولپنڈی کل ہرصورت پیش ہونگے۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی