Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عدالتوں کا لاک ڈاؤں کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں، لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں کو ہدایت

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کی ہڑتالیں روکنے کیلئے تمام سیشن ججز کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کے لاک ڈاؤن پر زیرو ٹالرنس ہوگی،خلاف ورزی پر  ذمہ داروں کیخلاف بلا امتیاز  کارروائی اور مقدمات درج کرائے جائیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ سکیورٹی کی ناکامی کے ذمہ دار پولیس، سکیورٹی ایجنسیز اور حکومتی ادارے ہوں گے۔عدالتوں بارے توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکلاء کے نام ضلعی اور ہائیکورٹ کمپیوٹر برانچ بلاک کردیں۔ توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکیل کے کیسز دوسرے سٹیشنز بھجوائے جائیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ بنچ اور بار کے ایشوز کے حل کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی،بار اور بنچ کے مابین گفت و شنید کی جاسکتی ہے،ممکن ہے چیف جسٹس اس گفت و شنید کا حصہ نہ ہوں۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے انتظامی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھیجا،مراسلہ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ابہر گل خان نے جاری کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین