Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میری گرفتاری کے پیچھے سی سی پی او راولپنڈی تھے، معاف کرتا ہوں، شیخ رشید

Published

on

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کیخلاف دائر پٹیشن کو نمٹا دیا۔ شیخ رشید  نے  عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی اور یہ پولیس والے میرے ملزم ہیں، میں پھر بھی انہیں فی سبیل اللہ  معاف کرتا ہوں۔۔

شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف دائر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی شیخ رشید اپنے وکیل وکیل سردار عبد الرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت شیخ رشید نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ میری گرفتاری میں سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر پولیس افسران کے چہرے شامل ہیں میں پھر بھی انہیں فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں۔ عدالت نے شیخ رشید احمد کے بیان کے بعد ان کی پٹیشن کو نمٹا دیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج عدالت میں میری گرفتاری پر سماعت ہوئی، میری پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بلکل درست ہے۔ سارا کام اور کیا دھرا پنڈی پولیس کا ہے، انھوں نے نابالغ بچوں تک کو بھی معاف نہیں کیا، میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے اور بدنام دوسروں کیا گیا۔ ہمارے گھر کے ملازمین خواتین بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا لیکن آج عدالت میں انہیں معاف کیا ہے، 30 تاریخ کو لال حویلی میں میڈیا کیساتھ سب باتیں کروں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین