پاکستان
میری گرفتاری کے پیچھے سی سی پی او راولپنڈی تھے، معاف کرتا ہوں، شیخ رشید
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کیخلاف دائر پٹیشن کو نمٹا دیا۔ شیخ رشید نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی اور یہ پولیس والے میرے ملزم ہیں، میں پھر بھی انہیں فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں۔۔
شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف دائر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی شیخ رشید اپنے وکیل وکیل سردار عبد الرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت شیخ رشید نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ میری گرفتاری میں سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر پولیس افسران کے چہرے شامل ہیں میں پھر بھی انہیں فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں۔ عدالت نے شیخ رشید احمد کے بیان کے بعد ان کی پٹیشن کو نمٹا دیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج عدالت میں میری گرفتاری پر سماعت ہوئی، میری پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بلکل درست ہے۔ سارا کام اور کیا دھرا پنڈی پولیس کا ہے، انھوں نے نابالغ بچوں تک کو بھی معاف نہیں کیا، میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے اور بدنام دوسروں کیا گیا۔ ہمارے گھر کے ملازمین خواتین بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا لیکن آج عدالت میں انہیں معاف کیا ہے، 30 تاریخ کو لال حویلی میں میڈیا کیساتھ سب باتیں کروں گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی