Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جی ایچ کیو میں جوانوں اور افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب

Published

on

پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو ) میں ایک تقریب میں آرمی چیف نےجوانوں اورافسروں کوفوجی اعزازات سےنوازا۔آرمی چیف نےشہدااورغازیوں کی خدمات کوشاندارخراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کےدفاع کیلئےجان کے نذرانے سےبڑھ کرکوئی قربانی نہیں، ہمارے شہداکی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں،شہداکےبہادرخاندانوں کےبلندحوصلےکوسلام پیش کرتےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسران اورجوانوں کوستارہ امتیازملٹری ،تمغہ بسالت اوردیگرایوارڈدیےگئے،شہداکےاعزازات انکےلواحقین نےوصول کیے۔
آرمی چیف نے شہداء اورغازیوں کی خدمات کوشاندارخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کےدفاع کیلئےجان کےنذرانےسےبڑھ کرکوئی قربانی نہیں،ہمارے شہداکی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ شہداکےبہادرخاندانوں کےبلندحوصلےکوسلام پیش کرتےہیں،شہدااورغازی ہمارےقومی ہیروزہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہماری آزادی ،سلامتی ان بہادرجنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،ہمارے شہداقوم کیلئےامیداوراستقامت کی کرن ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین