Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چیئرمین اوگرا نے گیس قیمت بڑھانے کا عندیہ دے دیا، یکم جولائی سے نئی قیمت کا اطلاق ہوگا

Published

on

مہنگائی سے تنگ عوام پر حکومت نے ایک اورگیس بم گرانے کی تیاری کر لی۔گیس بلوں میں 155 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔اوگراکی گیس کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق سماعت ہوئی۔تمام سٹیک ہولڈرز نے قیمت میں اضافے کی مخالفت کر دی ۔اوگرا چئیرمین نے یکم جولائی سے قیمت بڑھانے کا عندیہ دےدیا۔

چئیرمین اوگرا مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی طرف سے گیس ٹیرف اضافے پر دائر پٹیشن پر سماعت کی۔چئیرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئی ایم ایف دباؤ پر گیس قیمت بڑھائی جارہی ہے یہ کمپنیوں کے اخراجات اور سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی وجہ سے درخواست آئی ہے۔ضروری نہیں سارا اضافہ کریں تاہم  جو بھی اضافہ ہوا وہ یکم  جولائی سے لاگو ہو گا ،ملک میں سالانہ بنیادوں پر گیس میں کمی ہورہی ہے،ہمیں احتیاط برتنا ہوگی۔

سماعت میں شریک سٹیک ہولڈرز اور صنعت کار مجوزہ  اضافے پر پھٹ پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے گیس کئی سو گنا مہنگی کر دی گئی عام آدمی، کمرشل اور صنعتی صارفین موجودہ گیس  بل دینے کے قابل نہیں رہے، گیس استعمال کرنے والے کنکشن کٹوا رہے ہیں، سوئی ناردرن سروسز اور پلاننگ بہتر کرنے کی بجائے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے

گیس کی قیمتوں میں اس سے قبل ایک سال میں دو بار ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے۔سوئی ناردرن  گیس حکام نے یہ تیسرا 155 فی صد تک اضافہ مانگا ہے جس کا چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین