ٹاپ سٹوریز
سڑکوں پر چالان اور مقدمات، خدمت مراکز پر گھنٹوں انتظار کے بعد بھی مایوسی، ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ناممکن
لاہور میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور روزانہ سیکڑوں کی بننیاد پر مقدمات اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، اس سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس کی پروا نہ کرنے اور برسہا برس سے گاڑی چلانے والے بھی لائسنس بنوانے پر مجبور ہوئے ہیں لیکن لائسنس بنانے کا عمل اس قدر سست اور پیچیدہ ہے کہ شہری لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ناکام لوٹ رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک سنٹر ارفع کریم ٹاور پر قائم ہے، وہاں موجود ایک شہری محمد افضل نے، جو کہ پک اپ ڈرائیور ہے، نے بتایا کہ وہ رات گیارہ بجے سے چوہنگ سینٹر کے باہر موجود ہے اور دوپہر ہونے کو ہے، مگر اب تک اس کی باری نہیں آئی، پہلے رات کو شدید رش تھا، کہا گیا کہ صبح لائین میں لگ جانا، اس کے بعد صبح کہا گیا کہ کمپیوٹر کام نہیں کر رہے، افضل نے کہا کہ وہ پک اپ ڈرائیور ہونے کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھتا ہے، لائسنس کے لیے اس طویل انتظار نے اس کی دیہاڑی بھی ختم کی اور کام بھی نہیں ہوا۔
لبرٹی چوک پر قائم سنٹر میں لائسنس بنوانے کی تگ و دو کرتے ابجد حسین نے بتایا کہ تشہیر کی جا رہی تھی کہ فیملی کے ساتھ آئیں اور بالغ بچوں اور اپنا لائسنس اپلائی کر لیں مگر یہاں خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے میری درخواست ہے کہ کوئی اپنی فیملی کو نہ لے کر آئے۔
چوہنگ سینٹر میں بھی لائسنس بنوانے کے لیے انتظار اور خواری کی صورت ایسی ہی تھی جہاں لوگ کم از کم دو کلومیٹر تک تین لائینوں میں موجود تھے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت سینٹرز اور ان میں تعینات عملے کی تعداد میں اضافہ کرے یا پھر سڑکوں پر سختی میں کمی لائی جائے ،اس کے علاوہ ٹریفک آئی ٹی کے عملہ پر بھی سستی کا الزام لگایا گیا لوگوں کی بڑی تعداد اور لائسنسنگ عملہ کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ تین سے چار گھنٹے تک سسٹم بند رہنے کا بہانہ معمول بن چکا ہے۔
شدید مایوس اور انتظار سے اکتائے شہریوں نے دھمکی دی کہ اگر سڑکوں پر مقدمات اور خدمت سنٹرز پر حیلے بہانے جاری رہے تو لوگ جلد خودکشی پر مجبور ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی