Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آج پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان،ڈی جی خان، کوہ سلیمان میں طغیانی، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات

Published

on

آج پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے  کے مطا بق راولپنڈی، گوجرانوالا ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ڈی جی خان ، ملتان ، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی۔

ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں۔ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے۔ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین