ٹاپ سٹوریز
ہائیکورٹس سے انتخابی نشانات کی تبدیلی، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے التوا کی وارننگ دے دی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی درخواست پر انتخابی نشانات تبدیل کیے جانے کی صورت میں 8 فروری کے انتخابات ملتوی ہونے کا انتباہ جاری کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مختلف فورمز سے انتخابی نشان تبدیل کیے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکا ہے اور پرنٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مختلف فورمز سے انتخابی نشان تبدیل کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکا ہے اور پرنٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اگر اسی طرح انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو اس سے ایک طرف تو الیکشن میں تاخیر کا خدشہ پیدا گیا ہے کیونکہ بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کروانا پڑیں گے جس کے لیے پہلے ہی وقت محدود ہے اور دوسری طرف جو اسپیشل کاغذ بیلٹ پیپرز کے لیے مہیا ہے، وہ بھی ضائع ہو جائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 2018 کے انتخابات میں 800 ٹن کاغذ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے استعمال ہوا تھا جبکہ اس بار 2024 کے انتخابات میں 2070 ٹن کاغذ استعمال ہونے کا تخمینہ ہے، اسی طرح 2018 کے انتخابات میں 11،700 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جبکہ اس بار 18،059 امیدوار میدان میں ہیں۔2018 میں 220 ملین بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے تھے جبکہ اس بار 260 ملین بیلٹ پیپرز چھپوائے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میٹنگ کر رہا ہے کہ اس صورتحال سے کیسے نبردآزما ہوا جائے اور کمیشن کی طرف سے بار بار جو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب انتخابی نشان تبدیل نہ کیے جائیں، ان پر کیسے عمل کروایا جائے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ اگر انتخابی نشانات کو تبدیل کرنے کا یہ سلسلہ نہ رکا تو ایسے انتخابی حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہے گا۔
ہائیکورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔
ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائیکورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن کے لیے متعلقہ حلقوں سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی