پاکستان
گھر سے نکلنے پر پیچھا کیا جاتا ہے، دھمکیاں دی جاتی ہیں، علیمہ خان
بانی چییرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت ہو سکتی ہے، جب کہ ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتا ہےٓ اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بانی چییرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں ڈبے بنا دیئے گئے ہیں، اندر خوف کس چیز کا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی، ساری فیملی اندر تھی اور باہر سے تالہ لگا دیا گیا تھا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، ایسا لگ رہا ہے کہ ہم کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں، بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہا ہے۔
ہمیشرہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے آپ کو جیلوں میں ڈال دیں گے، لیکن ہمیں کوئی خوف نہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ میڈیا کے بغیر فری ٹرائل نہیں ہو سکتا، سب پر پریشر ڈالا جا رہا ہے، اس کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت ہو سکتی ہے، باجوہ نے حسین حقانی نے ہائر کیا تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ اس کو پیسے دیئے گئے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی