Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چکن اور انڈے مہنگے، ٹماٹر،پیاز، آٹا، ایل پی جی سمیت 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ملک میں مہنگائی میں کمی آنے لگی؟ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 4 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیاگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی رفتار میں کمی انا شروع ہوئی ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں اعشاریہ صفر نو فیصد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے جن چار اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں زندہ مرغی21روپے اضافے سے اوسطا450روپے فی کلو، انڈے 5روپے اضافے سے اوسطا 280روپے فی درجن تک پہنچ گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جن اٹھارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں ٹماٹر12روپے کمی سے اوسطا 92روپے فی کلو، بیس کلو آٹا 104روپے کمی سے  2629روپے، ایل پی جی سلنڈر 85روپے کمی سے 3414روپے، پیاز 3روپے کمی کے ساتھ اوسطا199روپے فی کلو کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کےمطابق اس دوران آلو، چینی، دال چنا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش، گھی اورلہسن بھی سستے ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین