ٹاپ سٹوریز
ہائیکورٹس میں ججوں کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 13 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا لیا
چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کر لیا ۔چیف جسٹس پاکستان نے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ دیا۔
خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ دو سال بعد سپریم کورٹ اپنی مکمل استعداد کے مطابق کام کرنا شروع کیا ہے،چار سال کے بعد سپریم کورٹ شریعت اپیلٹ جج تعینات کر کے بینچ کو فعال کیا،میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنی ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی پر بھی غور کریں۔
قاضی فائز عیسیٰ نے یاد دلایا کہ 2010 میں جوڈیشل کمیشن کے رولز بنائے گئے تھے،بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کا کافی عرصے سے مطالبہ رہا ہے کہ ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار میں شفافیت ہونی چاہیے،میں نے جوڈیشل کمیشن رولز میں اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
چیف جسٹس نے لکھا کہ جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی نے تین مئی 2024 کو اپنی رپورٹ سفارشات پر مبنی پیش کی،تین مئی کو میں جوڈیشل کمیشن اجلاس پر کاروائی چلانا چاہتا تھا لیکن اکثریت کے کہنے پر اجلاس ملتوی کیا۔
خط میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن اصلاحات کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے،میری درخواست ہے کہ آپ اپنی متعلقہ ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے اچھے نام پیش کریں۔
چیف جسٹس نے لکھا کہ یہ مناسب ہوگا کہ آئندہ اجلاس میں ہر ہائیکورٹ میں پانچ پانچ ججز کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو،اس عمل کا مقصد ہے کہ بہترین ججز کو تعینات کیا جا سکے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور