تازہ ترین
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جامع پلان طلب کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس ہوا۔
مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا اور 6 ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کی۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیے جائیں گے، غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اورپائیدار ی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو گی۔
سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری فنانس، کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی