Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے وعدہ پورا کردیا، طلبہ کے لیے بلاسود، آسان اقساط پر بائیکس کے لیے ای بیلٹنگ کردی گئی

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک اور وعدہ پوراکردیا، وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا کوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بلا سود اور آسان اقساط پر ای بائیک اور پٹرول بائیک کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کی ای بیلٹنگ کی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بٹن دباکر طلبا وطالبات کے لئے4مختلف کیٹیگری کی ای بیلٹنگ کی۔چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا کوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کے موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف خواتین کی ایمپاور منٹ کے نہایت احسن اقدامات کررہی ہیں،وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ورکنگ وویمن اور سپیشل افراد کے لئے شاندار سکیمیں لارہے ہیں،وائس چانسلرز اور کالج پرنسپلز کا روڈ شوز کے انعقاد کے لئے تعاون کرنے پر شکریہ اد ا کرتے ہیں،بلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس انفراسٹرکچر کی تبدیلی نہیں بلکہ کلچر کی تبدیلی ہے۔ انشا ء اللہ جلد دوسرے فیز کا آغاز کریں گے، دوسرے فیز میں ای بائیکس کی تعداد زیادہ رکھیں گے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کو بلا سود آسان اقساط پر بائیکس دینے کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی،طلبا و طالبات کو شفاف ای بیلٹنگ کے ذریعے ایک ہزار ای الیکٹرک بائیک اور 19000 پٹرول بائیک دی جارہی ہے، الیکٹرک بائیک لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور بہاولپور کے طلبا و طالبات کو دی جائیں گی،تمام اضلاع کے طلبہ نے چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت بلاسود اور آسان شرائط پر بائیک کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں۔

احمد جاوید قاضی نے کہا کہ بلاسود اور آسان اقساط پر بائیک کے حصول کے لئے طالبات نے بڑی تعداد میں مثبت رسپانس دیا،والدین طلبا و طالبات کی آگاہی کے لئے مختلف یونیورسٹیز،کالجز اور آئن لائن روڈ شو کرائے گئے،چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت بلاسود اور آسان شرائط پر بائیک کے حصول کیلئے ایک لاکھ 90ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی،72 ہزار 640طلبہ نے آن لائن درخواستیں جمع کرائی۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ایکسائز، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،متعلقہ حکام اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین