Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 100 دن میں عوامی مفاد کے 42 منصوبے شروع کیے،وزیر اطلاعات پنجاب

ہم انڈے،کٹے،مرغیاں اور خیراتی ادارے کے لنگر خانوں کی کارکردگی کا واقعی ہی مقابلہ نہیں کرسکتے

Published

on

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کہا کہ مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں،صحت کارڈ پر رنگ روغن آپ نے کیا یہ پروجیکٹ نوازشریف 2015میں متعارف کراچکے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تختیاں لگانا آپکی حکومت کا مشغلہ رہا ہے،عثمان بزدار تو اپنا تعارف بھی شہبازشریف کے نام سے کراتے تھے،کسانوں کی بات کرنے سے پہلے تھوڑی سے شرم آنی چاہیے تحریک انصاف کے دور میں دو کسانوں کو گولیاں ماری گئی

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم آپکی انڈے،کٹے،مرغیاں اور خیراتی ادارے کے لنگر خانوں کی کارکردگی کا واقعی ہی مقابلہ نہیں کرسکتے،مریم نواز نے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی 30ارب کا رمضان پیکج دیا،راشن بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے،مسیحیوں کو ”ایسٹر پیکج“دیا اور ہندو برادی کو ”ہولی پیکج“دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی ہسپتال شروع کیےمریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد تین ماہ میں آٹا 1200روپے سستا اور روٹی 20سے 12روپے تک آگئی،مفت علاج معالجے کےلئے فیلڈ ہسپتال،کینسر کی مفت ادیات اور کلنک آن ویلز پروگرام متعارف کرائے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایئرایمبولینس کی سہولت متعارف کرانے جارہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ 5لاکھ کسانوں کےلئے 300ارب کا تاریخی پیکج لائے،اب ٹریکٹر سکیم بھی متعارف کرادی، کسانوں کےلئے ون ونڈو آپریشن متعارف کرارہے جہاں کسان کی ضرورت کی تمام اشیاءایک چھت کے نیچے ملیں گی۔کسان کارڈ،ہمت کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ متعارف کرائےصوبے میں نئی شاہراہوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جارہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کےلئے 16شہروں میں 4ہزار طلبہ کے لئے ٹیوٹا کے پروگرامز جاری ہیں،”مریم نواز کی دستک“پروگرام کے تحت شہریوں کو پیدائش،اموات،نکاح،پراپرٹی وغیرہ کے سرٹیفکیٹ کی سہولت بآسانی میسر ہوگی،پنجاب کے 18مزید شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹس اور لاہور میں 100مقامات پر فری فائی فائی کی سہولت فراہم کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماڈل ویمن پولیس اسٹیشن اور پنک بٹن ایمرجنسی ہیلپ لائن کا اجراءکیا،پہلی چیف منسٹر پنک گیمز شروع کی جس میں 16یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لیامریم نواز نے تین ماہ میں ہی ”اپنا گھر اپنی چھت“پروگرام شروع کیا،ایک لاکھ پہلے مرحلے میں دیے جائیں گے،طلبہ و طالبات کو 20بائیکس کی تقسیم کا آغاز اور صوبے بھر کےلئے 657نئی بسوں کی منظوری دے گئی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Tommie Hawkins

    جون 10, 2024 at 2:48 صبح

    Hi,

    Thousands of opportunities on the internet but this supersedes them all.

    Because E-learning is now a thing and platforms like Coursera are making it big here.

    Don’t you desire to own platforms like Coursera, Udemy, and more?

    I would be s*lly if I asked you to start building from scratch because it’s super expensive.

    My friend Seyi has launched groundbreaking AI software that creates a unique and fully loaded E-Learning Platform For you: https://www.nowbusiness.info/coursiify

    With Coursiify,

    You will get a fully packed E-Learning platform with just a Keyword.
    You will never record a course or pay experts to
    You will never hire a developer to build the platform for you
    You don’t have to pay anyone a dime to market it for you or even run ads.

    Not just that…

    Our Inbuilt marketplace is there to market, sell, and hand over profit to you.

    Sounds amazing right?

    If you get in today, be sure to get amazing Bonuses and discounts.

    Get Coursiify Here & Turn One Keyword To E-learning Platform In Seconds : https://www.nowbusiness.info/coursiify

    See you inside
    Tommie Hawkins

    P.S. Don’t exit this page without getting on board, you will be missing out on the big opportunity to get into a top leading E-learning marketplace. Hurry and get started.

    UNSUBSCRIBE: https://www.nowbusiness.info/unsubscribe/?d=urduchronicle.com
    Address: 2565 Rosewood Court
    Hendricks, MN 56136

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین