پاکستان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا،اعلی حکام کی جانب سے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز حلف اٹھاتے ہی وزیراعلیٰ افس پہنچ گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی کام شروع کردیا اور امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اعلی حکام نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی،امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت، انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں،سب قانون کا احترام کریں،اصلاحات، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گے، خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد، ریپ، ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس اور میرٹ میری پالیسی ہے،اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، قانون کے مطابق ایف آئی آر کا فوری اندراج، ڈیجیٹل اور آئی ٹی نظام کا استعمال مزید بہتر بنائیں گے،پراسیکیوشن کے نظام کی خامیاں دور کریں گے۔
آئی جی پنجاب نے صوبے میں امن و امان اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق بریفننگ دی ۔اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
مریم نواز شریف نے محفوظ پنجاب سے متعلق اپنے وژن کی روشنی میں پالیسی ہدایات جاری کیں،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت آج مجموعی طور پر تین اجلاس منعقد ہوں گے،رمضان پیکج، پرائس کنٹرول کمیٹی اور امن وامان سے متعلق تین الگ الگ اجلاس شیڈول میں شامل ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی