Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیف سیکرٹری کی تیسری ملاقات، اہم امور پر بریفنگ

Published

on

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے امور میں متحرک ہو گئیں،چیف سیکرٹری پنجاب  نےجاتی امراء میں مریم نواز سےآج بھی ملاقات کی، پنجاب میں جاری منصوبوں اور انتظامی معاملات بارے بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ایک ہفتے میں مریم نواز سے تین ملاقاتیں کرچکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب  نےجاتی امراء میں مریم نواز سےآج بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نوازکو پنجاب میں جاری منصوبوں اور انتظامی معاملات بارے بریفنگ دی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مریم نواز نے مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، خزانے پر بوجھ بننے والے منصوبوں کی رپورٹ بھی طلب کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مریم نواز نے کام نہ کرنے والے بیورو کریٹس کی فہرست بھی مانگ لی،چیف سیکرٹری نے حالیہ ملاقاتوں میں مریم نواز کوتمام تر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین