Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

چین ایک ٹک ٹک کرتا بم ہے، برے لوگ جب مشکل میں ہوتے ہیں تو بری حرکتیں کرتے ہیں، امریکی صدر

Published

on

Biden's telephone contact with the leaders of Egypt and Qatar, emphasis on the ceasefire agreement

امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو اقتصادی چیلنجوں کی وجہ سے "ٹک ٹک کرتا ٹائم بم” قرار دیا اور کہا کہ چین کمزور ترقی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

صدر بائیڈن نے یوٹاہ میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ( چین کو ) کچھ مسائل ہیں، یہ اچھا نہیں، کیونکہ جب برے لوگوں کو مسائل ہوتے ہیں تو وہ بری حرکتیں کرتے ہیں۔

بائیڈن کا تبصرہ ان تبصروں کی یاد تازہ کرتا ہے جو انہوں نے جون میں ایک اور فنڈ ریزر میں کیے تھے جب انہوں نے صدر شی جن پنگ کو "آمر” کہا تھا۔ چین نے ان ریمارکس کو اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔

یہ تبصرہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے ، دورے کا مقصد تعلقات کو مستحکم کرنا تھا، بیجنگ نے 1979 میں باضابطہ تعلقات قائم ہونے کے بعد سے تعلقات کو سب سے نچلی سطح پر قرار دیا ہے۔

چین کا کنزیومر سیکٹر افراط زر کی زد میں آ گیا اور فیکٹری گیٹ پرائسز میں جولائی میں کمی واقع ہوئی۔اس صورتحال میں چین کے سست اقتصادی ترقی کے دور میں داخل ہونے کے خدشات ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ چین مشکل میں ہے۔  وہ چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے اور معقول  کے تعلقات چاہتے ہیں۔

بائیڈن نے بدھ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت  کمپیوٹر چپس جیسی حساس ٹیکنالوجیز میں چین میں نئی امریکی سرمایہ کاری پر پابندی ہوگی۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین نے کہا ہے کہ وہ اس حکم کے بارے میں "شدید فکر مند” ہے اور اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین