دنیا
سی آئی اے نے روس میں ڈبل ایجنٹس کی بھرتی کے لیے نئی ویڈیو جاری کردی
امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے روسی انٹیلی جنس ملازمین کو رخ بدلنے اور واشنگٹن کے لیے ڈبل ایجنٹ کے طور پر کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کے لیے روسی زبان میں تیار کردہ ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے جولائی میں کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ پر کچھ روسیوں میں عدم اطمینان جاسوسوں کو بھرتی کرنے کا ایک نادر موقع پیدا کر رہا ہے، اور سی آئی اے اس موقع کو جانے نہیں دے گی۔
ایکس پر سی آئی اے کے آفیشل چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ روس کی انٹیلی جنس کمیونٹی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ وہ محب وطن ہیں اور بدعنوان روسی اشرافیہ کے دھوکے میں نہیں آ سکتے۔
روس کو نشانہ بنانے والی بھرتی کی ویڈیوز کی ایک سیریز میں تازہ ترین، ویڈیو میں سی آئی اے سے رابطہ کرنے کے طریقوں کی تفصیل بتانے سے پہلے کہا گیا ،آپ کے آس پاس کے لوگ سچ سننا نہیں چاہتے۔ لیکن ہم کہتے ہیں۔ آپ بے اختیار نہیں ہیں۔
اداس کلاسیکی موسیقی کے ساتھ، ویڈیو کا مرکزی، خیالی کردار روس کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک بے نام 35 سالہ مرد ملازم ہے جو خود کو ایک محب وطن کے طور پر پیش کرتا ہے جو روس سے محبت کرتا ہے اور ایک بار چھاتہ بردار کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔
ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے، کیا مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ اس غداری کا مقابلہ کر سکوں؟ پھر وہ کہتا ہے کہ اسے احساس ہو گیا ہے کہ اصل دشمن روس کے اندر ایک کرپٹ قیادت اور اشرافیہ کی شکل میں ہے۔
اس ویہڈیو میں وہ مزید کہتا ہے، اعلیٰ قیادت نے ملک کو محلات اور کشتیوں کے لیے ایسے وقت میں بیچ دیا ہے جب ہمارے فوجی سڑے ہوئے آلو چبا رہے ہیں اور ناقص ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہے ہیں۔ ہمارے لوگ محض کام تلاش کرنے کے لیے رشوت دینے پر مجبور ہیں۔
افسانوی کردار کا کہنا ہے کہ اس کی حب الوطنی نے اسے سی آئی اے کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی ہے، اور ویڈیو کے آخری شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اچھے لباس میں ملبوس آدمی موبائل فون کے ذریعے سی آئی اے سے رابطہ کرتا ہے۔
کریملن نے ویڈیو بند کر دی
کریملن کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کیا گیا ہے کہ روسی فوج کے پاس وہ سازوسامان موجود ہے جسے ماسکو یوکرین میں اپنے “خصوصی فوجی آپریشن” میں کامیاب ہونے کے لیے درکار ہے۔
اس نے مختلف بدعنوانی کے جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، اور ویڈیو کو ہٹا دیا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ “آپ جانتے ہیں کہ یہ عمل کافی عام ہے، دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اکثر نئے ملازمین کو بھرتی کرنے کے لیے میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کا استعمال کرتی ہیں۔ اور وہ ہر وقت ایسا کرتی ہیں، سی آئی اے ہر سال ایسا کرتی ہے۔”۔
پیسکوف نے کہا کہ سی آئی اے نے ایکس پر ویڈیو اپ لوڈ کر کے غلطی کی ہے۔
پیسکوف نے کہا، “کسی کو سی آئی اے کو بتانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے ملک میں (روسی سوشل نیٹ ورک) VKontakte ممنوعہ X سے زیادہ مقبول ہے۔ اور VKontakte کے سامعین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔”
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی