Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر گیٹ: شاہ محمود قریشی، اسد عمر 24 جولائی کو ایف آئی اے میں طلب

Published

on

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر کو سائفر ٹیلی گرام کے معاملے میں 24 جولائی کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو نوٹس بھجوایا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر سائفر ٹیلی گرام کے غلط استعمال کے ذریعے قومی سلامتی اور ریاستی مفاد کو نقصان پہنچانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے عمران خان کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ارسال ہونے والے نوٹس میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 جولائی کو سائفر ٹیلیگرام سے جڑی تمام معلومات اور دستیاب دستاویزات سمیت مشترکہ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے سوال جواب کیے جا سکتے ہیں جبکہ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں دستیاب شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین