Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا نادہندہ ہونے سے بچالیا

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا ) کا نادہندہ ہونےکے خطرےسے بچالیا۔

ذرائع کے مطابق پچھلے ماہ(اگست)میں پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے موصول ہونے والے 4ارب روپے میں سے ایک ارب روپے کی رقم کے ذریعے آیاٹا کو ادائیگی کی تھی،ایک ارب روپے فوری ادانہ ہوتے تو پی آئی اے ایاٹا کا نادہندہ ہوجاتا۔

آیاٹا کا نادہندہ ہونے سے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی دنیا بھر میں فروخت بندہونے کا خدشہ تھا،پی آئی اے مالی بحران کی وجہ سے آیاٹا کو سروس چارجز ادا نہیں کرسکی تھی۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے مالی بحران کے دوران مشکل وقت میں قومی ائیرلائن کی مدد کی،پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے وصول کردہ 4ارب بشمول آیاٹا کے ایک ارب روپے حکومت پاکستان سی اے اے حکام کو واپس کرےگی،واضح رہے کہ پی آئی اے پرسول ایوی ایشن کے پہلے کے بھاری رقوم واجب الادا ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین