پاکستان
اٹک جیل عملے کے ساتھ ہاتھا پائی، عمران خان کے دو وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج
سابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم کے دو وکلا کے خلاف اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
عمران خان کے وکلا کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرانٹینڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ دونوں وکلا جیل لاک اپ ہونے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خانسے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ جیل چوکی پر عملے نے وکلا کو جیل لاک اپ ہونے کا بتایا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس پر وکلاء مشتعل ہو گئے اور انھوں نے جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکلا شیر افضل خان، عمیر خان نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی۔ دونوں وکلا کے خلاف درج مقدمے میں سنگین دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔