Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

وائٹ ہاؤس میں کوکین، کیمروں، ملاقاتی رجسٹر کی جانچ، ضرورت پڑی تو سب کے ٹیسٹ ہوں گے، ترجمان

Published

on

امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں اتوار کے روز ملنے والی کوکین ویسٹ ونگ داخل میں داخل ہونے کے لیے استعمال ہونے والے ایریا میں پائی گئی، کوکین ایک کیوب ہول میں پڑی ملی جہاں ملاقاتی اپنے موبائل فون اور الیکٹرانکس رکھ کر اندر جاتے ہیں۔

سیکرٹ سروس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے، وائٹ ہؤس کا کہنا ہے کیمروں اور ملاقاتی رجسٹر کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر کا کہنا ہے کہ کوکین جہاں سے ملی وہ سب سے زیادہ لوگوں کی گزرگاہ ہے، ویسٹ ونگ کے تمام ملاقاتی وہیں سے گزرتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا کسی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں؟ ترجمان نے کہا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے، ٹیسٹ کرنا مناسب اور لازمی ہے تاہم اس سے پہلے سیکرٹ سروس کی تفتیش کے نتائج کا انتظار ہے۔

ویسٹ ونگ صدر بائیڈن کی سرکاری رہائش گاہ سے متصل ہے جسے ایگزیکٹو مینشن کہا جاتا ہے۔

ویسٹ ونگ میں اوول آفس، کیبنٹ روم اور صدارتی عملے کے کام کرنے کی جگہ شامل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد ویسٹ ونگ میں آتے ہیں جن میں پولیٹیکل سٹاف ان کے ملاقاتی اور میڈیا نمائندے شامل ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ویسٹ ونگ میں ملاقاتی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو آتے ہیں۔

ویسٹ ونگ میں کوکین سیکرٹ سروس کے معمول کے معائنے کے دوران اتوار شام کو ملی تھی، سیکرٹ سروس نے یہ نہیں بتایا کہ کوکین کتنی مقدار میں تھی اور سیکرٹ سروس ترجمان نے روئٹرز کے رابطہ کرنے پر کوئی جواب بھی نہیں دیا۔

کوکین ملنے کے بعد وائٹ ہاؤس کو اتوار کے روز کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیا تھا، اس وقت صدر بائیڈن اور ان کا خاندان وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھا۔

صدر بائیڈن سے ایک رپورٹر نے کوکین سے متعلق سوال کیا لیکن صدر بائیڈن نے کوئی جواب نہیں دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر کا خیال ہ کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار اپنے دوستوں اور خاندان کو وائٹ ہاؤس کے کچھ حصوں کی سیر کرا سکتے ہیں، جو لوگ وائٹ ہاؤس سٹاف ا حصہ نہیں ہوتے انہیں الیکٹرانکس اور دیگر سامان ویسٹ ونگ میں موجود سٹوریج کیوببیکلز میں رکھنا پڑتے ہیں۔

کوکین ایسے ہی ایک کیوبیکل میں پڑی پائی گئی،صدر بائیڈن اس دوران کیمپ ڈیوڈ میں چھٹیاں گزار رہے تھے،صدر بائیڈن کے خاندان کے افراد جو انہیں ملنے آتے ہیں انہیں بھی ویسٹ ونگ سے ہی گزرنا ہوتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین