پاکستان

کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کراچی کے مفاد میں ہے، مرتضیٰ وہاب

Published

on

میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ امن کے لیے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کر رہی ہے، رینجرز ہیڈکوارٹرز نے باہر کوئی رکاوٹ نہیں، ٹریفک گزرتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی سی این جی بسیں عرصہ درازسےخراب تھیں، سی این جی بس کو ڈیزل پر منتقل کیا ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شفاف مکینزم بنا کر ساٹھ بسیں چلائی جائیں گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ  اپیکس کمیٹی میں شرکت کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر داخلہ اور آئی جی سے ملاقات میں بھی موجود تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی، سیاسی اراکین کو بتایا گیا جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کررہی ہے۔

میئرکراچی نے کہا کہ  رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر تجاوزات کا علم نہیں ہے، وہاں سڑک ٹریفک کے لئے کھلی ہے، فٹ پاتھ پربھی تجاوزات نہیں، کوئی مجسمےوغیرہ لگےہیں، لوگ بھی وہاں سے گزر سکتے ہیں، گاڑیاں بھی سڑک پر گذرتی ہیں، شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کوئی رکاوٹ ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرادفتر،سندھ سیکریٹیریٹ عوام کے لئے سب کھلے ہیں، اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے، شہرکےبہت سےمسائل ہیں،میں ان مسائل کوحل کرناچاہتاہوں، چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے ختم ہوسکے۔ وسائل ہونگے تو شہر پر خرچ ہوسکیں گے۔

میئرکراچی نے کہا کہ  کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے، ایک مافیا نہیں چاہتا کہ شہر ترقی کرے، ایم سی کی زمین کےکرائےبڑھائےتو لوگوں نےعدالت سےحکم امتناع لےلیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version