Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یورپ اور مڈل ایسٹ کی کمپنیاں کراچی میں سولر اور ونڈپاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار

Published

on

یورپی سرمایہ کاروں سمیت بارہ غیر ملکی کمپینوں نے کراچی میں سولر اور ونڈ پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کرنے دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

ساڑھے چار سو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی مل سکے گی۔

کے الیکٹرک کے سی او مونس علوی نے بتایا کہ دو سال کے اندر سولراور ونڈ انرجی سے کے ذریعے 640 میگاواٹ کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئے گا۔

مونس علوی نے کہا کہ سولر اور ونڈ انرجی سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداواری قیمت میں خاطر خواہ کمی کا فائدہ کراچی کی عوام کو ہوگا۔

سی او کے الیکٹرک مونس علوی  نے  مزید بتایا کہ ابھی تک چالیس کمپینوں نے اظہار دل چسپی جمع کرایا ہے ۔ جس میں 12 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں، ان میں یورپی ،چینی اور مشرق وسطی کی کمپیناں شامل ہیں۔

سی او کے الیکٹرک مونس علوی نے بتایا کہ متبادل توانائی کے پروجیکٹ بلوچستان حب،اوتھل ،بیلہ ،اور کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں لگائے جائیں گے۔

سولر اور ونڈ پاور پروجیکٹ میں چار سو سے ساڑھے سو ملین ڈالر سرمایہ متوقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین