Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل غیرفعال، شوگر، پولٹری اور سیمنٹ کے شعبوں کے خلاف فیصلے رک گئے، چیئرمین مسابقتی کمیشن

Published

on

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو آگاہ کیا ہے  کہ غیر فعال مسابقتی اپیلٹ ٹریبونل شوگر، آٹوموبائل، پولٹری اور سیمنٹ کے شعبوں کے خلاف فیصلے کرنے سے قاصر ہے۔

سی سی پی کے چیئرمین نے پیر کو فنانس ڈویژن میں وفاقی وزیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوران چئیرمین کبیر احمد سدھو نے وزیر کو سی سی پی کی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سی سی پی کے سٹریٹیجک ویژن کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ سی سی پی کی مرکزی توجہ کارٹلز کی ساز با ز پر مبنی سرگرمیوں کی روک تھام، مارکیٹ میں کمپیٹیشن کو متاثرہونے سے روکنے اور مئوثر  ایڈواکسی پر ہے۔ انہوں نے وزیر کو عدالتوں میں بقایا جرمانوں کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

چئیرمین نے وزیر کو بتایا کہ کمپیٹیشن ایپیلیٹ ٹرائبیونل 14جولائی 2023سے اپنے چئیرمین کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہے۔اس سے شوگر، آٹوموبیل، پولٹری اور سیمنٹ جیسے سیکٹرز میں اہم کیسز زیر التوا رہ گئے ہیں۔ انفورسمنٹ کا مئوثر نفاذ نہ ہونے کا فائدہ کا رٹلز کو ہوتا ہے جسے سے صارفین کو اشیاء کی زیادہ قیمتیں ادا کرنی پڑتی ہیں۔

چئیرمین سدھو نے وزیر کو سی سی پی کی پالیسی سفارشات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس کا مقصد مارکیٹ کے بگاڑ کو دور کرنا اور ضروری غذائی اجناس کی ویلیو چین میں کارکردگی کو بہترکرنا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے سی سی پی کی مکمل تعا ون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت پاکستان منصفانہ کمپیٹیشن کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں کاروبار کے لئے برابری کی سطح فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین