Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی جزوی یا مکمل بندش کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

Published

on

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں ایکس سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی جزوی یا مکمل بندش کی مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی معمول کی پریس بریفنگ میں ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں آزادی اظہار پر پچھلے کئی مہینوں سے حملہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی سینیٹ کے ایک رکن نے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی۔ کیا آپ کا اس پر کوئی تبصرہ ہے؟

ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، جیسا کہ ہم دنیا بھر میں کرتے ہیں۔ آپ نے مجھے ماضی میں یہاں سے یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہم ٹویٹر سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں، اور اسی طرح ہم پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے۔

ترجمان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم، شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو تیز کریں کیونکہ ملک کا 3 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام اگلے ماہ ختم ہونے والا ہے۔ کیا امریکہ ان مذاکرات میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے یا کر رہا ہے؟

اس پر ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں معلومات حاصل کر کے آپ کو جواب دوں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین