تازہ ترین
کامیاب الیکشن پر پاکستانی عوام کو مبارکباد، نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، چین
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے،ہم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے، چین پاکستان کی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چین پر امید ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔
ترجمان نے کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے، پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی ۔
ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائیگا، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی