Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

صحت

آشوب چشم کے مریض صحتمند افراد سے دوری رکھیں، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

Published

on

قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم کی روک تھام کیلئےایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق آشوب چشم سے بچاؤکے لئے  ضروری ہے کہ متاثرہ مریض  خود کو قرنطینہ میں رکھیں اور صحتمند افراد سے رابطے سے گریز کریں۔

فوٹو فوبیا کی علامات کو کم کرنے کے لیے آنکھوں کو چشمہ سے ڈھانپیں۔ آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو گھر پر رکھیں تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وائرل آشوب چشم، جسے “گلابی آنکھ” بھی کہا جاتا ہے ایک انتہائی متعدی انفیکشن ہے جو عام طور پر ایڈینو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسکی اہم  علامات میں  آنکھوں میں جلن، خارش ، فوٹو فوبیا، اور آنکھوں سے پانی کا اخراج شامل ہیں۔

ایڈوازری میں مزید کہا گیا کہ آشوب چشم سے بچاؤکے لئے  ضروری ہے کہ متاثرہ مریض  خود کو قرنطینہ میں رکھیں اور صحتمند افراد سے رابطے سے گریز کریں،فوٹو فوبیا کی علامات کو کم کرنے کے لیے آنکھوں کو چشمہ سے ڈھانپیں۔

قومی ادارہ صحت نے کہا کہ کھانستے یا چھینکتے ہوئے ناک اور منہ کو  ڈسپوزایبل ٹشو  سے ڈھانپ لیں یا کہنی کے اندر کھانسیں۔ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں۔ اگر صابن اور پانی دستیاب نہ ہو تو ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔مریض کے استعمال کی  ذاتی اشیا جیسے  تولیہ، میک اپ، کپڑے ، بستر کی چادروغیرہ کو دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے سے گریز کریں۔

  آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو گھر پر رکھیں  تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین