صحت
آشوب چشم کے مریض صحتمند افراد سے دوری رکھیں، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم کی روک تھام کیلئےایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق آشوب چشم سے بچاؤکے لئے ضروری ہے کہ متاثرہ مریض خود کو قرنطینہ میں رکھیں اور صحتمند افراد سے رابطے سے گریز کریں۔
فوٹو فوبیا کی علامات کو کم کرنے کے لیے آنکھوں کو چشمہ سے ڈھانپیں۔ آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو گھر پر رکھیں تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وائرل آشوب چشم، جسے "گلابی آنکھ” بھی کہا جاتا ہے ایک انتہائی متعدی انفیکشن ہے جو عام طور پر ایڈینو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسکی اہم علامات میں آنکھوں میں جلن، خارش ، فوٹو فوبیا، اور آنکھوں سے پانی کا اخراج شامل ہیں۔
ایڈوازری میں مزید کہا گیا کہ آشوب چشم سے بچاؤکے لئے ضروری ہے کہ متاثرہ مریض خود کو قرنطینہ میں رکھیں اور صحتمند افراد سے رابطے سے گریز کریں،فوٹو فوبیا کی علامات کو کم کرنے کے لیے آنکھوں کو چشمہ سے ڈھانپیں۔
قومی ادارہ صحت نے کہا کہ کھانستے یا چھینکتے ہوئے ناک اور منہ کو ڈسپوزایبل ٹشو سے ڈھانپ لیں یا کہنی کے اندر کھانسیں۔ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں۔ اگر صابن اور پانی دستیاب نہ ہو تو ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔مریض کے استعمال کی ذاتی اشیا جیسے تولیہ، میک اپ، کپڑے ، بستر کی چادروغیرہ کو دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے سے گریز کریں۔
آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو گھر پر رکھیں تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی