Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیخ روحیل اصغر اور ایاز صادق کے درمیان حلقے کی لڑائی ختم، سہیل شوکت بٹ نے قربانی دے دی

Published

on

مسلم لیگ ن نے لاہور میں دو اہم رہنماؤں کے درمیان سیٹ کا مسئلہ حل کر لیا، شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن لڑیں گے ، جبکہ  سردار ایاز صادق کو  این اے 120 سے ٹکٹ سے دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران شیخ روحیل اصغر نے این اے 121 سے ایاز صادق کی درخواست پر شدید اعتراض کیا تھا اور ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد الیکشن لڑنے کا بھی کہا تھا۔

روحیل اصغر اور ایاز صادق کے ایک ہی حلقے سے الیکشن لڑنے کی خواہش نے لیگی قیادت کو امتحان میں ڈال دیا تھا لیکن اب معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن کریں گے، مسلم لیگ ن سینئر رہنما سردار ایاز صادق کو مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ٹکٹ سے دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ نے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سہیل شوکت بٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑنے کے خواہاں تھے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے سہیل شوکت بٹ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 151 سے الیکشن لڑیں گے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین