Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت میں تیزی، کون سے نام زیرغور ہیں؟

Published

on

Baloch youth are being taken away from the state under a deliberate agenda, Chief Minister Balochistan

بلوچستان سے سینیٹرز کی بلامقابلہ کامیابی کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے  مشاورت میں تیزی آگئی ہے۔ کابینہ میں بڑا حصہ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا ،دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے وزرا کی تعداد ہوگی۔

حکومتی اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے میر ظہور بلیدی ، میر صادق عمرانی، سردارسرفرازڈومکی،علی مدد جتک،اسفند یار کاکڑ، فیصل جمالی، لیاقت لہڑی اور عبید گورگیج کے نام کابینہ کے لیے زیر غور ہیں۔

مسلم لیگ ن سے سردار عبدالرحمان کھیتران ، شعیب نوشیروانی اور عاصم کرد گیلو، سلیم کھوسہ،محمد خان طور،نوابزادہ چنگیزمری اورربابہ بلیدی کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کوکابینہ میں حصہ دینےپرطارق مگسی اور  ضیالانگوکی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین