Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈی سی اسلام آباد اور پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کیس 19 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

عدالتی حکم کے برعکس شہریار آفریدی کی گرفتاری اور ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لئے مقرر  کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ ڈی سی ، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت  19 جنوری کو  کرے گا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر مقدمے کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر شروع کرنے کا حکم دیا تھا،رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

جسٹس بابر ستار کے رخصت کے باعث گزشتہ روز سماعت نہ ہوسکی تھی، جسٹس بابر ستار 19 جنوری کو توہین عدالت کیس کی سماعت کرینگے۔

کیس میں ڈی سی عرفان نواز میمن ، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کے لیے عدالت نے ایڈوکیٹ قیصر امام کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر رکھا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین