پاکستان
ڈی سی اسلام آباد اور پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کیس 19 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر
عدالتی حکم کے برعکس شہریار آفریدی کی گرفتاری اور ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لئے مقرر کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ ڈی سی ، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19 جنوری کو کرے گا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر مقدمے کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر شروع کرنے کا حکم دیا تھا،رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔
جسٹس بابر ستار کے رخصت کے باعث گزشتہ روز سماعت نہ ہوسکی تھی، جسٹس بابر ستار 19 جنوری کو توہین عدالت کیس کی سماعت کرینگے۔
کیس میں ڈی سی عرفان نواز میمن ، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کے لیے عدالت نے ایڈوکیٹ قیصر امام کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر رکھا ہے۔