Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

توہین عدالت، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی کو قید اور جرمانے کی سزا

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،فیصلہ سنانے کے وقت آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی صدر فاروق بٹھر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو چھ ماہ قید کی سزا اور جرمانہ،ایس ایس پی آپریشنز کو چار ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایس پی صدر کو توہین عدالت کت الزام سے بری کردیا گیا،ایس ایچ او کو بھی دو ماہ جیل اورایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار خان کی بار بار گرفتاری پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین