Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش

Published

on

سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پرمبنی قراردے دیا جبکہ انکوائری کمیٹی نے ان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کردی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیارکرکے کمیشن کو پیش کردی گئی۔

انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا جبکہ انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں، جس میں انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کردی۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ لیاقت چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن یا کریمنل کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیاقت چٹھہ نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا، لیاقت چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان لگایا گیا ہے، 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین