Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

کراچی میں بارش کے بعد خنکی برقرار، صبح کے اوقات میں دھند سے حد نگاہ کم

Published

on

کراچی میں خنک اورسرد موسم برقرار،پیرکوزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کمی سے28.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا،صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکرڈیڑھ کلومیٹر(1500میٹرز)رہ گئی تھی، تھرپارکر اورگھوٹکی میں ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان برقرارہے۔

کراچی میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد صبح ورات کے اوقات میں قدرے سرد موسم برقرارہے،شمال مشرقی سمت کی ہواوں کے سبب مطلع جزوی ابرآلود رہا۔.

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 17.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 28.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

صبح کے وقت ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر ڈیڑھ کلومیٹر(1500میٹرز)رہ گئی تھی۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روزکے دوران دن کے وقت مطلع صاف جبکہ رات میں قدرے خنک اورسردرہنے کا امکان ہے،اس دوران(خصوصابدھ کو)کم سے کم پارہ 14ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک،رات کےوقت سرد جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھانے کی توقع ہے،تھرپارکر اورگھوٹکی میں کہیں کہیں ہلکی بارش اوربونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین