Uncategorized
کراچی سے مدینہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، بحفاظت واپس اتار لیا گیا
پی آئی اے کا کراچی سے مدینہ جانے والی پروازحادثے سے بچ گئی،طیارے کے انجن میں اڑان کے کچھ دیربعد آگ کی وارننگ ملی،کپتان نے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائربوتل(جہازکے اندرنصب نظام)کے ذریعےآگ پرقابوپانے کی کوشش کی،طیارے کو بحفاظت اتارلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے مدینہ کے لیے اڑان بھرنے والے بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی،اورجہاز کے کاک پٹ میں باقاعدہ بجنے والے الارم نے آگ کی نشاندہی کی۔
کپتان نے جہاز کے اندرنصب فائربوتل کے ذریعے آگ پرقابوپانے کی کوشش کی،اس دوران طیارے کا ایک انجن بند کیا گیا،جہاز کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی،بعدازاں طیارے کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پراتاردیاگیا۔
طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سی اے اے کی ٹیم فوری طورپرپہنچی،طیارے میں 276مسافرسوارتھے،پی آئی اے انجینئرنگ اورسی اے اے کے ائیروردینس نے جہازکا معائنہ کیا،تاہم آگ کے شواہد نہیں ملے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ کی پرواز کی روانگی کے کچھ دیربعد ایک انجن میں فائروارننگ موصول ہوئی،ضابطے کے تحت جہاز کے انجن میں موجود فائر باٹل کو استعمال کرکے جہاز واپس کراچی لایا گیا، ایسی ریٹرننگ فلائٹ کے بعد کپتان کے ٹیسٹ ہونا حفظ ماتقدم کے طور ضابطے میں شامل ہے، پرواز کے 92 مسافر گھر لوٹ گئے جبکہ دیگر مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے،پروازاب شام 5 بجے مقامی وقت کے مطابق روانہ ہوگی۔
-
کھیل11 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل9 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
تازہ ترین3 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
تازہ ترین4 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی