Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چیف جسٹس کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، تحریک انصاف کے خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ

Published

on

سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست مع 77 صفحات موصول ہوئی، دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی،لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجوتھہ نے کوریئر کی تھی، دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اس جماعت کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں، پچھلے دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے،یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز میڈیا کو جاری کی گئی۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہ دباؤ میں لایا جا سکتا ہے نہ کسی کی حمایت کرینگے،چیف جسٹس فائز عیسیٰ اللہ کے فضل سے اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین9 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان10 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین11 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین13 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان13 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین