Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

کراچی سے مدینہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، بحفاظت واپس اتار لیا گیا

Published

on

Directive to ensure confidentiality in matters relating to privatization transactions

پی آئی اے کا کراچی سے مدینہ جانے والی پروازحادثے سے بچ گئی،طیارے کے انجن میں اڑان کے کچھ دیربعد آگ کی وارننگ ملی،کپتان نے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائربوتل(جہازکے اندرنصب نظام)کے ذریعےآگ پرقابوپانے کی کوشش کی،طیارے کو بحفاظت اتارلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے مدینہ کے لیے اڑان بھرنے والے بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی،اورجہاز کے کاک پٹ میں باقاعدہ بجنے والے الارم نے آگ کی نشاندہی کی۔

کپتان نے جہاز کے اندرنصب فائربوتل کے ذریعے آگ پرقابوپانے کی کوشش کی،اس دوران طیارے کا ایک انجن بند کیا گیا،جہاز کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی،بعدازاں طیارے کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پراتاردیاگیا۔

طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سی اے اے کی ٹیم فوری طورپرپہنچی،طیارے میں 276مسافرسوارتھے،پی آئی اے انجینئرنگ اورسی اے اے کے ائیروردینس نے جہازکا معائنہ کیا،تاہم آگ کے شواہد نہیں ملے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ کی پرواز کی روانگی کے کچھ دیربعد ایک انجن میں فائروارننگ موصول ہوئی،ضابطے کے تحت جہاز کے انجن میں موجود فائر باٹل کو استعمال کرکے جہاز واپس کراچی لایا گیا، ایسی ریٹرننگ فلائٹ کے بعد کپتان کے ٹیسٹ ہونا حفظ ماتقدم کے طور ضابطے میں شامل ہے، پرواز کے 92 مسافر گھر لوٹ گئے جبکہ دیگر مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے،پروازاب شام 5 بجے مقامی وقت کے مطابق روانہ ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین