Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیکرٹری کوآپریشن شاہد عبدالسلام کا فش ہاربر کا دورہ، معیار بہتر بنانے پر زور

Published

on

سیکریٹری کوآپریشن شاہد عبدالسلام نے ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کے ہمراہ کراچی فش ہاربر کا دورہ کیا۔کراچی فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے عین مطابق بنانے اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت  پر زور دیا۔

سیکریٹری کوآپریشن شاہد عبدالسلام پیر کے روزکراچی فش ہاربر کے دورہ پر پہنچے۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔سیکریٹری کوآپریشن شاہد عبدالسلام نے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کے ہمراہ موری بانگڑہ جیٹی،کے ون،کے ٹو،فش مارکیٹس،چئیرمین سیکرٹیریٹ،ڈسپینسری اور کالا پانی کے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

سیکریٹری کوآپریشن شاہد عبدالسلام نے کالا پانی کے علاقے میں ناکارہ کشتیوں کو پارکنگ سے ہٹانے،ناجائز تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت کی۔اور کراچی فش ہاربر پر صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے سیکریٹری کوآپریشن شاہد عبدالسلام کو بتایا کراچی فش ہاربر کی ترقی کے لئے جتنا ہمارے دور میں کام ہوا ہے۔اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی۔

ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ کراچی فش ہاربرکو یورپی یونین کے معیار کے عین مطابق بنانے کے لئے  تعمیراتی کا م کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں عرب امارات کی فش ماکیٹوں کا دورہ کیا گیا۔

جس سے کراچی فش ہاربر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔اگلے چند ماہ میں ہماری فش مارکیٹس بھی یورپی یونین کے معیار کے عین مطابق تیار ہو جائیں گی۔

سیکریٹری کوآپریشن شاہد عبدالسلام نے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی سے کراچی فش ہاربرکی بہتری کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔وفد میں ڈپٹی رجسٹرار ون نوید احمد عباسی،ڈپٹی رجسٹرار ٹو ساجد سورہیو شامل تھے۔ ایف سی ایس کے منیجر شوکت حسین اور منیجر مارکیٹ ناصر بونیری،احمد یوسف بھٹی نے بھی کراچی فش ہاربر کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے معزز مہمان کو بریفنگ دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین