ٹاپ سٹوریز
کور کمانڈرز کانفرنس، معیشت کی بحالی میں حکومت کی ہر ممکن مدد کا عزم، افغانستان میں دہشتگرد پناہ گاہوں پر تشویش
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر جوانوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء کو داخلی سلامتی کے موجودہ ماحول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور اس کے دیگر گروہوں کے دہشت گردوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔
اجلاس میں ان دہشت گردوں کو کارروائی کی آزادی اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سلامتی کو متاثر کرنے والی بڑی وجوہات کے طور پر نوٹ کیا گیا۔
فورم میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔
فورم کو حکومت کے اقتصادی بحالی کے منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی بھلائی کے لیے ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی