پاکستان
عدالتوں کو سیاسی مقدمات سے فرصت نہیں، فوجداری نظام انصاف میں بہت خامیاں ہیں، وفاقی وزیر قانون
اگر ہم چاہتے ہیں ہماری عدالتیں 134ویں نمبر سے باعزت نمبر پر آئیں تو مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے فوجداری نظام انصاف میں بہت خامیاں ہیں، عدالتوں کو سیاسی مقدمات سے فرصت نہیں، آج بھی ہم فل کورٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں ہماری عدالتیں 134ویں نمبر سے باعزت نمبر پر آئیں تو مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی، مسائل کے حل کےلیےصرف قانون سازی نہیں عمل درآمد بھی ضروری ہے، مسائل کے حل کےلیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
وزیر قانون نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد ایک سنجیدہ معاملہ ہے، قوانین پر عمل درآمد ریاست کی ذمے داری ہے، ہمیں بہت سوچ بچار کے بعد قانون بنانے چاہئیں، معاشرے کی بہتری کیلئے منفی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ہر شعبے میں خواتین کو برابر کے مواقع ملنے چاہئیں، ہمیشہ کہتا ہوں کہ سیمینارز تقاریب سے نکل کر اصل تعمیری کام پر آئیں، خوشی ہے کہ ایک وسیع معاملے پر غور و خوض کیا گیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ خواتین کا وراثتی حق ہمارا پرانا مسئلہ ہے، قانون بنا دینا قدرے آسان کام ہے لیکن عملدرآمد مشکل کام ہے، ہمارے قانون پر عملدرآمد ایک سنجیدہ معاملہ ہے، سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثت میں حق دینے سے متعلق اہم فیصلے کیے، معاشرے میں آج بھی خواتین پر تشدد ہو رہا ہے، اپر اور لوئر کلاس میں بھی خواتین پر تشدد کی شکایات موجود ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آج کشکول اٹھانے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خواتین کو مردوں نے اپنے شانہ بشانہ کھڑا نہیں کیا، جب تک مرد اور عورت مل کر کام نہیں کریں گے ترقی نہیں ہوگی، خواتین پر تشدد کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ خواتین گھروں میں ہیں، خواتین پر تشدد سے متعلق کئی ترامیم تیاری کے مراحل میں ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی