Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

انسانی سمگلروں پر کریک ڈاؤن، ہوائی اڈوں اور پورٹس پر نگرانی سخت

Published

on

انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن،ڈی جی ایف آئی اے کی صدارت اہم اجلاس میں ائیرپورٹس اور سی پورٹس کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یونان کشتی واقعے کے بعد ایف آئی اے حکام کو ملک بھر کے ایرپورٹس سی پورٹ اور بارڈرز پر سخت نگرانی کی ہدایت جاری کردی گئیں،ایف آئی اے ہیڈکوارٹرمیں اہم اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام زون کے حکام اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے زیرصدارت اہم اجلاس میں کراچی ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے دیگر ائیرپورٹس،سی پورٹس پر مذیدکڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں ایف آئی اے کراچی سمیت تمام زون کے امیگریشنز،اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل سمیت دیگر ونگز نے شرکت کی۔

ڈی جی ایف آئی اے کو کراچی، لاہور،اسلام آباد سمیت تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تعینات امیگریشن حکام کی اب تک کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دے دی گئی جبکہ گذشتہ چند دنوں کے دوران پکڑے گئے انسانی اسمگلروں کے متعلق اجلاس کو ایف آئی اے حکام کی بریف کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین