پاکستان
حوالہ ہنڈی کے کاروبار پر کریک ڈاؤن جاری،کراچی میں غیرقانونی منی چینجر پکڑا گیا
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران بغیر لائسنس منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا گیا۔
ملزم سمیر بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے،ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی