ٹاپ سٹوریز
سندھ میں غیرقانونی معاشی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن،31 واٹر ہائیڈرنٹس مسمار، چینی، پٹرول کے ذخیرہ اندوز پکڑے گئے
سندھ میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، گزشتہ چند دنوں سے سندھ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پاک رینجرز اور پولیس کی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔
کراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف مہم کے تناظر میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سپلائی لائین کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان رینجرز نے آپریشن کیا، واٹر بورڈ کے اشتراک سے پاکستان رینجرز سندھ نے 31 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل اور27مسمار کیے جبکہ 67واٹر ٹینکربھی تحویل میں لیے۔
آپریشن میں 132 افراد پانی چوری کے الزام میں گرفتارکیے گئے، آپریشنزمنگھوپیر،ناظم آباد،اورنگی،ایوب گوٹھ،جنجال گوٹھ،گلزارِہجری، قیوم آباد، چکرا گوٹھ کورنگی، بلدیہ ٹاؤن اور جمشید کوارٹرز کے علاقے میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کیے گئے۔
آپریشنز کے دوران واٹر بوزر،موٹرز، پائپس، کیبل سمیت واٹر پمپس سرکاری تحویل میں لئے گئے،اس سلسلے میں 31 ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔
صوبہ سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف آپریشن کے دوران ستمبر 2021ء سے اب تک تقریباً 3435 غیر قانونی طور پر بسنے والے غیر ملکیوں کو گرفتارکیا جاچکا ہے، اسکے علاوہ مختلف جرائم میں ملوث 846 غیر ملکی باشندے بھی گرفتار کیے گئے۔
حکومت کی ہدایات پر رینجرزنے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران غیرقانونی طورپر ذخیرہ کی گئی پیٹرول، چینی، گندم، کھاد سمیت دیگراشیاء خورونوش برآمد کی گئیں۔
اندرون سندھ اور کراچی میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کی تقریباً 150,000 سے زائد بوریاں برآمد کی گئیں،40آپریشنزمیں 105644لیٹرپیٹرل برآمد جبکہ 93افراد گرفتارکیے گئے۔
حب چوکی سمیت کئی علاقوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کیا گیا، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف 137مختلف آپریشنزکیے گئے، ان آپریشنز میں 368 افراد گرفتار، 83 ہتھیار اور 999 گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
بڑی وارداتوں میں ملوث رکشہ ڈکیٹ اور شمس ڈکیٹ گروپ سمیت 7 بڑے گروپوں کی خلاف آپریشنز کیے گئے، پاکستان رینجرز اور پولیس کے اشتراک سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور،لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور،کشمور اور دیگرعلاقوں میں اسنیپ چیکنگ کے ذریعے مجرموں کی تلاش جاری ہے۔
کندھ کوٹ اور کشمور میں رینجرزاور پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈآپریشن کے دوران منظور عرف گالا اوگاہی گینگ کے 14ڈاکو،ممدانی گینگ کے 2ڈاکو جبکہ دوآرمز ڈیلربھی گرفتار کیے گئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور