Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز پر کریک ڈاؤن جاری، تیسرے روز 1241 مقدمات درج

Published

on

لاہور میں کم عمراور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 8 روز میں 2986 مقدمات درج کر کے سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند  کر دی گئیں ۔ بغیر لائسنس تیسرے روز 1241 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کم عمر بچوں کے  ساتھ انہیں گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں،شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 03 سینٹر 24/7 ہیں۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں،والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں،کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین