Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کا آج سے آغاز، کوئی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

Published

on

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایک غیرمعمولی ڈرامائی پیشرفت ہوئی ہے، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوئی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس معاملے سے واقف ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ ورلڈ کپ کے لیے افتتاحی تقریب کا منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے: "انڈین پریمیئر لیگ کے معاملے میں، آپ ایک مختصر افتتاحی تقریب کر سکتے ہیں کیونکہ میچ شام کو شروع ہوتا ہے لیکن یہاں میچ دوپہر کو شروع ہوتا ہے”۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی نے بدھ کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں "کپتان ڈے” تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

دوسری طرف، این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 اکتوبر کو کپتان ڈے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جہاں تمام کپتانوں کو ہندوستان اور انگلینڈ کے سابق کپتانوں روی شاستری اور ایون مورگن نے گرل کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا، ’’جب ہندوستانی کپتان روہت شرما سے پوچھا گیا کہ گزشتہ تین ورلڈ کپ میزبان ممالک  نے جیتے تھے، تو انھوں نے اس فیکٹر کو مسترد کیا اور کہا کہ اس چیز کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا لیکن ہاں پچھلے تین ایڈیشنز میں میزبان ٹیموں نے ورلڈ کپ جیتا اور ہم اس ورلڈ کپ میں اپنا سب کچھ دیں گے اور ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

روہت شرما نے کہا۔ لوگ اس ٹورنامنٹ کو پسند کریں گے۔ سٹیڈیم کھچا کھچ بھرے ہوں گے۔ ہندوستانی اپنی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ یہ ایک زبردست ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ کل ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین